ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: کراٹے میں تربیت پانے والوں کو بلیک بیلٹ

کاروار: کراٹے میں تربیت پانے والوں کو بلیک بیلٹ

Tue, 25 Oct 2016 17:53:46    S.O. News Service

کاروار 24/اکتوبر(ایس او نیوز) این یانگ انٹرنیشنل مارشل آرٹس نامی ادارے کے تحت کراٹے میں تربیت پانے والے طلباء کو بلیک بیلٹ اور ڈگری تفویض کی گئی۔

کاروار کے رنگ مندر میں منعقدہ ایک سادہ سی تقریب میں اس ادارے کے چیف انسٹرکٹر مسٹر سی راجن کے ہاتھوں ونائیک ماہیکر کو2ڈگری بلیک بیلٹ، سندیپ کمار شیٹی،ایم ڈی بی درلامی،شیتل اے ہیرٹّی،نکیتا اے ہیرٹّی،ان چاروں کو1ڈگری بلیک بیلٹ،اور کرن ڈی ہیرٹّی اور پوجا ڈی ہیرٹّی کوبلیک بیلٹ تفویض کیے گئے۔

 اس موقع پر این یانگ انٹر نیشنل مارشل آرٹس کے سینئر انسٹرکٹر س مسٹر جیون شینوی،سدھیر سارنگ، پرمود ساگیکر، دلیپ نائک،بابو لال اور دیگر حضرات نے کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کی ہے۔


Share: